شاہ رخ خان کی ’’فین‘‘ بھارت میں دوسرے روز بزنس کرنے میں ناکام

’’فین‘‘ نے ریلیز کے 2 روز میں بھارت سمیت دنیا بھر میں 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

’’فین‘‘ نے ریلیز کے 2 روز میں بھارت سمیت دنیا بھر میں 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔ فوٹو:فائل

QUETTA:
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ''فین'' ریلیز کے دوسرے دن بزنس کرنے میں ناکام ثابت ہوگئی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ''فین'' شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور فلم کی ریلیز کے دو دنوں میں بھارت سمیت دنیا بھر سے صرف 52 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جب کہ فلم کی ریلیز کے دوسرے دن بھارت میں خاطر خواہ کمائی کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کے بعد اب کنگ خان کی لگاتار دوسری فلم کی ناکامی کا خدشہ ہے۔






کنگ خان کی فلم''فین '' نے پہلے روز بھارت بھر میں 19 کروڑ 20 لاکھ اور دوسرے روز 15 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کا بزنس کیا ہے جب کہ فلم نے دنیا بھر میں 17 کروڑ 93 لاکھ کی کمائی کی ہے اس طرح فلم نے ریلیز کے 2 روز میں ہی مجموعی طور پر 50 کروڑ 53 لاکھ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔



واضح رہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ''دل والے'' بھی باکس آفس پر کوئی خاطرخواہ بزنس کرنے میں ناکام ہوگئی تھی اور فلم نے بھارت میں 135 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
Load Next Story