اداکارہ آسن شوہر کےساتھ افریقہ کے جنگلوں میں پہنچ گئیں

شوبز ڈیسک  پير 18 اپريل 2016
جنگلوں کے بارے میں جو کچھ پڑھا تھا اسے سچ میں دیکھ کر بہت خوش ہوں، اداکارہ فوٹو : فائل

جنگلوں کے بارے میں جو کچھ پڑھا تھا اسے سچ میں دیکھ کر بہت خوش ہوں، اداکارہ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ کی سابق اداکارہ آسن اپنے شوہر راہول شرما کو لے کر افریقہ کے جنگلوں میں پہنچ گئی ہیں۔

اس سال جنوری میں راہول شرما سے شادی کے بعد سے آسن نے فلم نگری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اعلان کیا کہ اب وہ صرف اپنے شوہر کو وقت دیں گی۔آسن نے چھٹیاں گزارنے کے لیے افریقہ کے سفاری پارک کا رخ کرلیا ہے۔

ان دنوں وہ افریقہ کے گھنے جنگلوں میں سیرسپاٹے میں مصروف ہیں،آسن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ انھیں بچپن سے ہی جانوروں کی فلمیں دیکھنے کا شوق تھا افریقہ کے جنگلوں کے بارے میں جو کچھ پڑھا تھا اسے سچ میں دیکھ کر بہت خوش ہوں۔انھوں نے کہا کہ یہاں کا ماحول ہماری فلموں میں دکھائے جانے والے ماحول سے کس طرح بھی کم نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔