- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
ملک کی سیاست میں کرپشن کے ناسور کو دکھانا فلم ’’مالک‘‘ کا جرم بن گیا
کراچی: پاکستانی فلم ’مالک‘ میں ملکی سیاست میں پائے جانے والے کرپشن کے ناسور کو معاشرے کے سامنے پیش کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔
فلمیں اور ڈرامے معاشرے کے عکاس ہوتے ہیں اور یہی کچھ پاکستان کی نئی فلم ’مالک ‘ میں دکھانے کی کوشش کی گئی، فلم میں سیاست میں کرپشن اور بدعنوانی کا پردہ فاش کیا گیا لیکن ملکی سیاست میں کرپشن کے ناسورکو معاشرے کے سامنے پیش کرنے پر اس فلم پر پابندی لگا دی گئی۔
بالی وڈ انڈسٹری جسے دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری کا درجہ حاصل ہے وہاں کرپشن پر نہ صرف بے انتہا فلمیں بنائی بلکہ انہوں نے معاشرے کو جھنجھوڑ کررکھ دیا بھارتی فلم انڈسٹری میں تو سیاستدانوں کی کرپشن فلم سازوٕں کا بہترین موضوع ہے اور آئے دن اس پر فلمیں بنائی جاتی ہیں اور بیشتر سپرہٹ بھی ہوئی۔
رنگ دے بسنتی میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹنس عامر خان نے اہم کردار ادا کیا اور اس میں بھارتی وزارت دفاع میں کرپشن کو بےنقاب کیا گیا وہ سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
راج نیتی میں رنبیر کپور، ارجن رام پال، کترینہ کیف اور نانا پاٹیکر نے اہم کردار ادا کیا اس فلم میں خاندانی سیاست میں پائے جانے والی کرپشن پر سے پردہ اٹھایا گیا۔
اپاہرن میں اجے دیوگن اور نانا پاٹیکر نے اہم کردار ادا کیا جس میں اغوا برائے تاوان کے موضوع کو زیر بحث بنایا گیا جس میں ریاست کے سیاست دان کو ان جرم میں شریک دکھایا گیا ہے۔
ناک آؤٹ میں سنجے دت اور عرفان خان نے اہم کردار ادا کیا، فلم میں دکھایا گیا کہ کیسے سیاست دان ملک سے کرپشن کے ذریعے دولت لوٹ کرسوئس بینکوں میں پہنچاتے ہیں۔
بھارت کی ان تمام فلموں پر تو کسی سنسر بورڈ اور سیاست دان نے آواز نہیں اٹھائی لیکن یہی پاکستان میں بنائی جاتیں تو فلم ساز سمیت ہدایت کار اور ہیرو کو جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔