- بلوچستان سے پنجاب کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ، ایک ڈرائیور جاں بحق متعدد زخمی
- عدلیہ مخالف مہم، رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
- کراچی: رینجرز کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ، دو اہلکار گرفتار
- کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے التوا سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل سے رہا
- خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
تحریک انصاف نے بھی فلم ’’مالک‘‘ پر پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
لاہور: تحریک انصاف نے بھی وزارت اطلاعات كی جانب سے فلم مالك پر پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جو کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کرائی گئی۔
تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے فلم ’’مالک‘‘ پر پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ اٹھارہویں ترمیم كے بعد وفاقی حكومت كو كسی فلم كی نمائش روكنے كا اختیار نہیں اس لیے وفاقی حكومت نے وفاقی قوانین كے تحت اختیارات سے تجاوز كرتے ہوئے فلم مالك كی نمائش پر پابندی كا نوٹیفكیشن جاری كیا ہے جو غیر قانونی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فلم مالك میں پاكستان كی موجودہ صورتحال كی نشاندہی كی گئی ہے جس میں كرپشن اور لاقانونیت سرفہرست ہے جب کہ پاناما لیكس پر دباؤ میں آنے كے بعد حكومت ایسی كسی فلم سے عوام كے متاثر ہونے سے خوفزدہ ہے۔ درخواست میں استدعا كی گئی ہے كہ وزارت اطلاعات كی طرف سے فلم کی نمائش پر پابندی كا نوٹیفكیشن كالعدم كیا جائے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیكورٹ نے پہلے بھی اسی نوعیت كی درخواست پر نوٹس جاری كرتے ہوئے وفاقی حكومت سے جواب طلب كر ركھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔