’’ ماہ میر‘‘ آرٹ اور اسکرپٹ کے لحاظ سے عمدہ فلم ہے

نمرہ ملک  ہفتہ 7 مئ 2016
موسیقی نے کہانی کے ربط کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔  فوٹو : فائل

موسیقی نے کہانی کے ربط کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  فلم ’’ ماہ میر‘‘ ہدایت کاری، سینماآٹوگرافی، آرٹ اور اسکرپٹ کے لحاظ سے عمدہ فلم ہے، فلم نہ صرف تفریحی مواد سمیٹے ہوئے ہے بلکہ نوجوان نسل کو میر کی شاعری سے روشناس بھی کرواتی ہے۔

کہانی ایک نوجوان شاعرجمال کے گرد گھومتی ہے جو عہد حاضر میں موجود دیگر شاعروں سے منفرد نقطہ نظر اور اسلوب رکھتا لیکن معاشرے کی روایات کے ہاتھوں اپنی سوچ اور خیالات پر سمجھوتا نہیں کرتا، چاہے کتنے ہی ابتر حالات میں گزر بسر کررہا ہو۔ فلم میں منظر صہبائی نے اردو نقاد(ڈاکٹر کلیم) کا کردار ادا کیا ہے اور فلم میں جمال کو شاعری میں معاونت فراہم کرتے ہیں ۔

جمال پرمیر کا کلام پڑھتے ہوئے میر جیسی دیوانگی طاری ہوتی ہے،فلم میں جمال ایک لڑکی کے سحر میں گرفتار ہوجاتا ہے جس کا کردارایمان علی نے انجام دیا ہے۔  فہد مصطفی ، ایمان علی اور علی خان مناسب اداکاری کرتے نظر آئے۔ موسیقی نے کہانی کے ربط کو آگے بڑھانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔