رمضان میں عوام کو بہتر ماحول فراہم کیا جائے،شبیر قائمخانی

ایکسپریس اردو  ہفتہ 21 جولائی 2012
  عملے کو تینوں وقت صفائی کرنے کی ہدایت، مختلف علاقوں کے دورے میں گفتگو

عملے کو تینوں وقت صفائی کرنے کی ہدایت، مختلف علاقوں کے دورے میں گفتگو

حیدرآباد:  کالعدم تحصیل لطیف آباد کے ٹرانزیشن آفیسر محمد شبیر قائمخانی نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان اور ماحول کوخوبصورت بنانے کاذریعہ ہے،

اسی طرح ماہ رمضان بھی اہل ایمان کے لیے اﷲ تعالیٰ کا خصوصی تحفہ ہے اور یہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اس ماہ میں صفائی کے بہترین انتظامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران مکینوں اور دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے افسران واہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ماہ رمضان کے دوران عوام کو بہتر ماحول فراہم کریں اور صفائی کے کام کا دن، شام اور رات تینوں اوقات میں انجام دیا جائے۔ انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں کا کچرا باہر پھینکنے کے بجائے کوڑادان میں ڈالیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔