- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
اظہرعلی کپتان مصباح الحق کی دفاعی ڈھال بن گئے
لاہور: اظہر علی، مصباح الحق کی دفاعی ڈھال بن گئے، نوجوان بیٹسمین نے انھیں جارحانہ کپتان قرار دے دیا، ان کے مطابق دورئہ انگلینڈ کو مصباح کی الوداعی سیریز تصور کرنا درست نہیں ہے، اظہر کے مطابق محمد عامر انگلینڈ میں دباؤ برداشت کرنے کے قابل ہوں گے، مقامی میڈیا کی موجودگی میں سب کو محتاط رہنا ہوگا، تمام کھلاڑی میدان کے اندر اور باہر بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اظہر علی سے سوال کیاگیا کہ انگلش پچز پر تیز کرکٹ کھیلی جاتی ہے، کیا پاکستان ٹیم بھی جارحانہ انداز اختیار کریگی؟ جواب میں انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کپتان مصباح الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر میدان کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے جو بھی پلان بنائیں اس پر عمل کریں گے، مصباح خود بھی ایک جارحانہ کپتان ہیں، یو اے ای میں سست پچز پر بیشتر کپتان دفاعی انداز اختیار کرتے ہیں، سینئر بیٹسمین وہاں بھی جارحانہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے حریفوں کو دباؤ میں لاکر فتوحات حاصل کرتے رہے ہیں۔
مصباح الحق کو الوداعی سیریز میں جیت کا تحفہ دینے کے سوال پر اظہر علی نے کہا کہ ہماری تو دعا ہے کہ وہ مزید کھیلتے رہیں، کاکول کیمپ میں ان کی فٹنس بہترین تھی،وہ مزیدکافی عرصے ملک کی خدمت کرسکتے ہیں،ہم بطور قائد ان کیلیے ہر میچ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں، اس بار بھی سیریز میں فتح کا تحفہ دینے کیلیے کوشاں رہیں گے۔
محمد عامر کے حوالے سے اظہر علی نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا اسے بھلاکر آگے بڑھنا ہوگا، طویل عرصے بعد کم بیک سب سے مشکل ہوتا ہے اور پیسر اس مرحلے سے گزر چکے ہیں، چند انٹرنیشنل ٹورز کے بعد وہ ورلڈ ٹوئنٹی20 میں شریک ہوئے، ٹیم کے ساتھ ہم آہنگی ہو چکی، واپسی کے بعد انگلینڈ سے پہلی سیریز ہوتی تو شاید مشکلات محسوس کرتے، امید ہے کہ اب کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔