چیمپئنزٹرافی میں ہارکر ٹی وی نہ توڑنا؛ سہواگ کا پاکستانی شائقین کو مشورہ

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 5 جون 2016
 ہواگ نے ’ہارجیت لگی رہتی ہے‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ :فوٹو: فائل

ہواگ نے ’ہارجیت لگی رہتی ہے‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ :فوٹو: فائل

نئی دہلی:  سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہاتھوں بڑے ٹورنامنٹس میں گرین شرٹس کی شکست پر مذاق اڑانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، انھوں نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستانی شائقین کو ایڈوانس میں مشورہ دیاکہ اس بار وہ روایتی حریف کے ہاتھوں شکست پر اپنے ٹی وی مت توڑیں۔

آئندہ برس جون میں شیڈول ایونٹ میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، سہواگ نے ٹویٹر پر کہا کہ ’زبردست، پاک بھارت میچ میں صرف ایک سال باقی ہے، میں اپنے پاکستانی بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بار اپنے ٹی وی سیٹس مت توڑنا‘۔ ساتھ میں سہواگ نے ’ہارجیت لگی رہتی ہے‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ وہ پہلے بھی ٹویٹر پر پاکستان ٹیم اور خاص طور پر شعیب اختر کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔