- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
عراق کا خام تیل کی پیداوارمیں کمی سے انکار
بغداد: عراق نے اپنی خام تیل کی پیداوار میں کمی سے قیمتوں میں استحکام کی اوپیک ملکوں کی کوششوں میں تعاون سے انکار کردیا۔
وزیر تیل جابر علی ال لعابی نے جنوبی شہر بصرہ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم کی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کے لیے کوششوں میں معاونت کے لیے تیار ہیں تاہم اپنے ملک کے لیے عالمی مارکیٹ میں حصے کے حصول کے ہدف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
وزیر پٹرولیم نے ملکی و بین الاقوامی تیل کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ ملک میں تیل کی پیداوار کے لیے سرمایہ کاری کریں۔ اس موقع پر انہوں نے بصرہ میں تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو 12ملین بیرل سے بڑھا کر 24 ملین بیرل کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بصرہ میں تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو چند سال میں دوگنا کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس پٹرولیم کے شعبے کو ترقی دینے کیلیے شاندار پروگرام ہے اور ہم ماضی کی طرح اپنے لیے کسی پیداواری حد کو قبول نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ عراق دنیا بھر میں سعودی عرب کے بعد تیل کا دوسرا بڑا پیداواری ملک ہے تاہم اس کی موجودہ پیداوار صرف4.6-4.7 ملین بیرل روزانہ ہے۔یہ اپنے اخراجات کا 95 فیصد سے زائد حصہ تیل کی برآمد سے پورا کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔