وکلا کی جدوجہدنے عدلیہ کی آزادی کوممکن بنایا،چیف جسٹس

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائی 2012
وکلانے آئین وقانون کی بالادستی کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیںکیا،گجرات بارکے وفدسے گفتگو  فوٹو/ایکسپریس

وکلانے آئین وقانون کی بالادستی کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیںکیا،گجرات بارکے وفدسے گفتگو فوٹو/ایکسپریس

اسلام آباد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلا تحریک کے دوران بار ایسوسی ایشنوں نے عدلیہ کی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجس کی بدولت عدلیہ کی آزادی کی تحریک منزل سے ہمکنارہوئی،

وہ پیر کوصدر ظفراﷲ خان کی سربراہی میں گجرات بار کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے وکلا تحریک کے دوران گجرات بار کی تعریف کی اور کہاکہ وکلا کی انتھک اورمسلسل جدوجہد نے عدلیہ کی آزادی اورآئین کی بلندی کوممکن بنایا۔ وفد نے چیف جسٹس کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا اورکہاکہ گجرات میں ایف آئی اے اور بینکنگ کورٹس کے نہ ہونے سے وکلا اور سائلین کولاتعدادمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وکلا کو مقدمات نمٹانے کے لیے اکثرلاہور جانا پڑتا ہے۔ چیف جسٹس نے وفد کوانکے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔