رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کیلیے لاہورہائی کورٹ کا فل بینچ تشکیل

جسٹس شاہد وحید، جسٹس انوارالحق اورجسٹس قاسم خان پرمشتمل فل بنچ آئندہ ہفتے سماعت کرے گا

رائے ونڈ مارچ سے ملک میں خانہ جنگی کاخطرہ ہے، درخواست گزار فوٹو: فائل

MINGORA:
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کیلیے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے جو آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کرے گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ نے رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کیلیے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے، بینچ جسٹس شاہد وحید، جسٹس انوارالحق اورجسٹس قاسم خان پرمشتمل ہوگا، فل بینچ آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کرے گا۔


واضح رہے کہ جسٹس شاہد وحید نےچیف جسٹس لاہورہائی کورٹ سے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

Load Next Story