پاک فضائیہ کی موٹروے پرمحدود پیمانے پردوسرے روزبھی جنگی مشقیں

کالا شاہ کاکوسے شیخوپورہ تک موٹر وے صبح 5 بجے سے سہہ پہر ڈھائی بجے تج بند رہی


ویب ڈیسک September 22, 2016
پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گزشتہ روزپشاورموٹروے پرپاکستانی شاہینوں نے مشقیں کی تھیں فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاک فضائیہ کی موٹروے پرمحدود پیمانے پردوسرے روزبھی جنگی مشقیں جاری ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گزشتہ روزپشاورموٹر وے پر پاکستانی شاہینوں نے مشقیں کی تھیں جب کہ آج لاہوراسلام آباد موٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں کی گئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پشاورموٹروے پرپاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی لینڈنگ اورٹیک آف مشقیں

مشقوں کے دوران کالا شاہ کا کو سے شیخوپورہ تک موٹروے تعمیراتی و مرمتی کام کے باعث صبح 5 بجے سے سہہ پہر ڈھائی بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لے بند رہا، اس دوران موٹر وے انتظامیہ نےلاہور سے آنے اور جانے والی ٹریفک کو شیخوپورہ انٹرچینج سے جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی،

مقبول خبریں