پشاورموٹروے پرپاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی لینڈنگ اورٹیک آف مشقیں

ویب ڈیسک  بدھ 21 ستمبر 2016
مشقوں کی وجہ سے موٹر وے کو ہرقسم کی گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

مشقوں کی وجہ سے موٹر وے کو ہرقسم کی گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

پشاور: پشاورموٹروے پرپاک فضائیہ کی جانب سے جنگی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں جاری ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاک فضائیہ نے گزشتہ دنوں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پرمشقوں کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے پرپاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسلام آباد پشاورموٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں کررہے ہیں، جس کی وجہ سے موٹروے کو ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پشاورموٹروے کو مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے جب کہ جلد ہی موٹر وے پر آمد و رفت کو بحال کردیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پشاورموٹروے کے بعد جمعرات کو اسلام آباد لاہورموٹروے پر پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسی نوعیت کی مشقیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔