بلیک بیری کمپنی نے آئی فون سے مشابہہ نیا فون ٹین ایل تیارکرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 13 دسمبر 2012
اس میں  کوئی ’’کی بورڈ‘‘ نہیں ہے ہلکہ یہ مکمل ٹچ سکرین فون ہے۔ فوٹو: رائٹرز

اس میں کوئی ’’کی بورڈ‘‘ نہیں ہے ہلکہ یہ مکمل ٹچ سکرین فون ہے۔ فوٹو: رائٹرز

ٹورنٹو: بلیک بیری کمپنی نے سمارٹ فون بزنس میں سبقت کےلئے آئی فون سےمشابہہ نیا فون ٹین ایل تیارکرلیا۔

بلیک بیری ٹین ایل سیریز کا نیا فون اگلے سال 30 جنوری کو فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیا جائےگا، فون بنانے والی کمپنی ’’ریم‘‘ کے مالکان بحران سے نکلنے کی سرتوڑ کوشش کررہےہیں۔

نیا فون ایپل کے آئی فون  جیسا ہی ہے جو پہلے بلیک بیری فونز سے مختلف ہے،اس میں  کوئی ’’کی بورڈ‘‘ نہیں ہے ہلکہ یہ مکمل ٹچ اسکرین فون ہے۔ اس فون کو باآسانی کیبل کی مدد سے کسی بھی ٹی وی سکرین سے جوڑا جاسکےگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔