- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
بی پی ایل، فکسنگ الزامات پر پلیئرز و آفیشلز دست و گریبان
ڈھاکا: فکسنگ الزامات پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلاڑی و آفیشلزآپس میں ہی ’’دست و گریبان‘‘ ہونے لگے، بریسال بلز کے برانڈ ایمبیسڈر گلوکار آصف اکبر کو اپنی ہی ٹیم کی ’دال‘ کالی دکھائی دینے لگی، انھوں نے بورڈ اور اینٹی کرپشن یونٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا، کپتان مشفیق الرحیم کرپشن کے الزام پر بھڑک اٹھے، انھوں نے کہاکہ مجھے شک ہے کہ الزامات عائد کرتے ہوئے آصف ہوش میں تھے، ان کے الفاظ انتہائی شرمناک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ پر ایک بار پھر فکسنگ کے سائے گہرے ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، پہلے رنگپور رائیڈرز کے ایک کھلاڑی جوپیٹر گھوش نے اپنی ہی ٹیم کے منیجر سانور پر فکسنگ کیلیے اکسانے کا الزام لگایا جس پر دونوں کوہی ایونٹ سے باہر کیا جاچکا ہے،اب بریسال بلز کے برانڈ ایمبیسڈر گلوکار آصف اکبر نے بھی اپنی ہی ٹیم پر فکسنگ الزامات عائد کردیے۔
آصف اکبر نے فیس بک پیج پر بریسال بلز کے کچھ کھلاڑیوں پر شکوک ظاہر کیے، آصف نے اننگز کے آخری چار اوورز میں بیٹسمینوں کے رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے انھیں دھوکا دہی کا مرتکب قرار دیا، اگرچہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی شواہد نہیں تاہم انھوں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور اس کے اینٹی کرپشن یونٹ پر زور دیاکہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیں۔
دوسری جانب ان الزامات پر بریسال بلز کے کپتان مشفیق الرحیم غصے سے بھڑک اٹھے، انھوں نے کہا کہ جب میں نے یہ سب کچھ پڑھا تو مجھے اپنی آنکھوں پریقین نہیں آیا، وہ ہمارے ملک کے سیلیبریٹی اور پڑھے لکھے انسان ہیں اس کے باوجود ان کے الفاظ انتہائی شرمناک تھے، میں ان سے پوچھوں گا کہ انھیں کس مقامی اور غیرملکی پلیئر کے فکسنگ میںملوث ہونے کا شبہ ہے، مجھے شک ہے کہ انھوں نے یہ سب باتیں ہوش و حواس میں کی ہوں، کوئی مخبوط الحواس شخص ہی اس طرح کی باتیں لکھ سکتا ہے۔
مشفیق نے مزید کہا کہ دیگر لیگز میں اس طرح کی چیزیں ہوتی ہیں لیکن جہاں تک بی پی ایل کا تعلق ہے اس میں ایسا کچھ نہیں ہورہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔