- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
امریکی ریستوران میں کھانا ملنے تک فائرنگ کیجئے
ایریزونا: امریکا میں ایک ایسا ریستوران کافی مقبول ہورہا ہے جہاں آرڈر کیا گیا کھانا ملنے تک آپ فائرنگ کرکے دل بہلا سکتے ہیں۔
امریکا کے ماڈرن راؤنڈ ریستوران میں اصل پستول اوررائفل کے بجائے ان سے ملتی جلتی لیزرگن دی جاتی ہیں جنہیں چلاتے وقت اس کا حقیقی احساس ہوتا ہے۔ اسی طرح ٹارگٹ بھی مجازی (ورچول) ہوتے ہیں اورصارفین کھانے کے انتظارکے دوران 16 فٹ دور لگے اسکرین پر فائرنگ کرکے کسی ویڈیو گیمز کی طرح اپنے شکار کو گراسکتے ہیں۔ ان میں زومبی گیمز، پولیس گیمز اورآرمی ایڈونچر والے گیمز شامل ہیں۔
آپ جوبھی بندوق اور پستول اٹھائیں گے اس کی جسامت، ساخت اور وزن ہوبہو اس کے اصل ماڈل جیسا ہوگا۔ ہر اسلحے میں ایک نظام ہے جو فائرنگ کے وقت اصل دھچکا (ریکوائل) فراہم کرتا ہے۔ لوگوں کے مطابق یہ بندوقیں اتنی حقیقی ہیں کہ کھانے کی میزپربھی ان کا خیال رہتا ہے۔
اصل میں یہ ریستوران ایک اسلحہ فروش کمپنی کے مالک مچیل سالز کی اختراع ہے جس کا پہلا ہوٹل ایریزونا میں کھولا گیا ہے ۔ اس کی کامیابی کے بعد امریکا میں اگلے پانچ سال میں ایسے 15 سے 20 ریسٹورینٹ مزید کھولے جائیں گے۔
ماڈرن راؤنڈ ریستوران کے صدربل شائیڈ ہاورکے مطابق ایریزونا میں بہت سے لوگوں کے پاس اسلحہ ہے۔ اسی لیے ریستوران میں ایسے لوگوں کے لئے سہولیات رکھی گئی ہیں جنہوں نے پہلے کبھی بھی اسلحے کو استعمال نہیں کیا ہے۔ ان پروگراموں سے لوگ جان سکتے ہیں کہ کب فائر کرنا اور کن مواقع پر فائر نہیں کرنا۔
اس ریستوران کی سالانہ رکنیت فیس صرف 5 ڈالرہے اوراب تک 23 ہزار سے زائد افراد اس کے رکن بن چکے ہیں، لیکن شوٹنگ گیمز کےلیے فی گھنٹہ 25 سے 45 ڈالرفیس رکھی گئی ہے جو گیمز اور بندوقوں کے لحاظ سے ہے، یہاں پراصل شوٹنگ کے ماہر بھی موجود ہیں جو آپ کے شوق کی خاطر ماہرانہ رائے دیتے ہیں جیسے کہ نشانہ باندھنا اور درست انداز میں اسلحہ اٹھانا وغیرہ۔ اس کے علاوہ بڑوں کے لیے 20 منٹ کا ایک کورس بھی رکھا گیا ہے جس میں انہیں اسلحے کا محفوظ استعمال سکھایا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔