- این ای ڈی رجحان ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
کاجول نے کرن جوہر سے دوستی ختم کرنے سے متعلق چپ توڑ دی

کاجول اور ہدایتکارکرن جوہر کی 25 سالہ گہری دوستی گزشتہ برس اختتام پزیر ہو گئی تھی۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ہدایتکار کرن جوہر سے 25 سالہ دوستی ختم ہونے سے متعلق چپ توڑتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان بہت کچھ ہوا جس سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتی۔
بالی ووڈ اسٹار کاجول اور ہدایتکارکرن جوہر نے فلم نگری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں اور دونوں کے درمیان 25 سال تک دوستی کا رشتہ بھی قائم تھا لیکن گزشتہ سال فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کے موقع پر دونوں کی گہری دوستی اچانک ختم ہوگئی تھی جس پر کرن جوہر نے دکھ کا اظہار کیا تھا تاہم اب کاجول بھی میدان میں آگئی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:اجے دیوگن اور کرن جوہر کے درمیان تعلقات کشیدہ
بالی ووڈ اداکارہ کاجول ایک تقریب میں پہنچیں جہاں کرن جوہر سے دوستی ختم ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے رشتے واقعی کافی مشکل ہوتے ہیں جنہیں سنبھالنا آسان بھی نہیں ہوتا، میرے پاس بالی ووڈ کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن میرے اور کرن کے درمیان کافی کچھ ہوا ہے جس سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:کرن جوہر اور کاجول ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے لگے
واضح رہے کہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن نے ہدایتکار کرن جوہر پر اپنی فلم’’شیوے‘‘ کو ناکام بنانے کا الزام عائد کیا تھا جس پر اداکارہ نے بھی شوہر کی حمایت کرتے ہوئے 25 سالہ دوستی ختم کر دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔