مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی کی خود کشی، تعداد 378 ہو گئی

ویب ڈیسک  اتوار 26 فروری 2017
فوجی پونچھ کے سب سیکٹرمنکوت میں تعینات تھا اورکئی ماہ سے اہل خانہ سے جدائی اور افسران کی بادشاہی سے مایوس ہو چکا تھا: فوٹو : فائل

فوجی پونچھ کے سب سیکٹرمنکوت میں تعینات تھا اورکئی ماہ سے اہل خانہ سے جدائی اور افسران کی بادشاہی سے مایوس ہو چکا تھا: فوٹو : فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد مسلسل جنگی حالت سے تنگ آ کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے اور تازہ ترین واقعہ میں پونچھ سیکٹر میں تعینات پرمود کمار نامی بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

گزشتہ چند ماہ سے بھارتی فوجیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے اپنی حالت زار سے پردہ اٹھانے کا سلسلسہ جاری ہے جس میں عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ کس طرح ان سے طویل ڈیوٹیاں کروائی جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں انتہائی خستہ حال کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔  اس کے علاوہ بھارتی فوجی افسران اہلکاروں سے اپنے گھر کی ڈیوٹیاں بھی کرواتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افسران کی بیگمات جوتے پالش اور کتوں کی خدمت کرواتی ہیں

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں طویل ڈیوٹیوں اور بھوک سے نڈھال ایک بھارتی فوجی نے مایوس ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پرمود کمار نامی بھارتی فوجی پونچھ سیکٹر کے سب سیکٹر منکوت میں تعینات تھا اور گزشتہ کئی ماہ سے اپنے اہل خانہ سے جدائی اور افسران کی بادشاہی سے مایوس ہو چکا تھا۔ پرمود کمار کی موت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد اب 378 ہو چکی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں تعینات 300 بھارتی فوجی پاگل ہوگئے

دوسری جانب گزشتہ روزمقبوضہ وادی میں  بھارتی پولیس کی گولی کا نشانہ بننے والے نوجوان کی شہادت  پر پلوامہ میں پڑتال جاری ہے اور تمام کاروباری مراکز، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند ہیں، مظاہرین کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا جارہا ہے جب کہ پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی فوجی نے اپنی ہی فوج کی پتلی حالت بتادی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔