آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ ترقی
رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آتے ہوئے جنوبی افریقہ5 لاکھ ڈالرز کا انعام بھی لے اڑی
رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آتے ہوئے جنوبی افریقہ5 لاکھ ڈالرز کا انعام بھی لے اڑی ۔ فوٹو : فائل
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کرکے پانچویں نمبر پرآگئی ہے۔
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم ایک درجہ بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پرآگئی ہے۔ بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی یقینی فتح کا خواب ادھورا رہ گیا جس کے باعث جنوبی افریقہ نے نہ صرف سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی بلکہ رینکنگ میں بھی دوسری پوزیشن پر آتے ہوئے 5 لاکھ ڈالرز کا انعام بھی لے اڑی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بارش نے کیویز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، سیریز جنوبی افریقہ کے نام
بھارت سے شکست کے بعد آسٹریلیا کو دوسری پوزیشن پر برقرار رہنے کیلیے جنوبی افریقہ کو میچ میں شکست ہونا ضروری تھی۔ کینگروز کو اب تیسری پوزیشن پر آنے کے بعد 2 لاکھ ڈالرز پر اکتفا کرنا پڑے گا جب کہ چوتھی پوزیشن پر موجود انگلینڈ کو ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ نیوزی لینڈ سیریز میں شکست کے بعد چھٹے نمبر پر آگئی ہے جب کہ پاکستان کوگھر بیٹھے ہی ایک درجہ ترقی مل گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت بدستور سرفہرست
سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں جب کہ زمبابوے کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔ بھارت نے ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، بنگلا دیش اور اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتتے ہوئے رینکنگ کی اختتامی تاریخ یکم اپریل تک نمبر ون ہونے کا اعزاز برقرار رکھا، بھارت کی ٹیم گرز بھی اپنے پاس ہی رکھے گی جب کہ اس کے ساتھ 10 لاکھ ڈالرز پر بھی اپنا حق ثابت کر دیا ہے۔