بارش نے کیویز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 29 مارچ 2017
جنوبی افریقہ نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی . فوٹو : اے ایف پی

جنوبی افریقہ نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی . فوٹو : اے ایف پی

ہیملٹن: تیسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی فتح کی امیدیں بارش بہا لے گئی، جنوبی افریقہ نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی جب کہ 176 رنز کی اننگز کھیلنے والے کین ولیمسن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

سیڈن پارک میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز بارش کی وجہ سے کھیل کا انعقاد ممکن ہی نہ ہو سکا، جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 80 رنز پر 5 وکٹیں کھو چکی تھی جب کہ نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں 95 رنز کی برتری برقرار تھی، بارش نہ ہونے کی صورت میں نیوزی لینڈ کو میچ کے ساتھ سیریز میں فتح یقینی نظر آرہی تھی لیکن بارش کی وجہ سے میزبان ٹیم کی امیدوں کا محل مسمار ہو گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت کو ایک ملین ڈالر مل گئے

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 314 رنز اسکور کیے تھے، کوانٹین ڈی کاک 90، کپتان ڈوپلیسی53 اور ہاشم آملہ 50 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کے شاندار 176 رنز کی بدولت پہلی اننگز میں 489 رنز کا مجموعہ حاصل کیا تھا۔ جیت راول 88، کولن ڈی گرینڈ ہوم 57 اور ٹام لیتھم 50 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں اسکورر رہے جب کہ کین ولیمسن مین آف دی میچ رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔