بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پولیس نے ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک March 29, 2017
پولیس نے ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی میڈیا، فوٹو؛ فائل

بھارتی عدالت نے ماضی کی سپرہٹ اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر بین الاقوامی اسمگلر وکی گوسوامی کے منشیات اسمگلنگ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

90 کی دہائی کی بولڈ اداکارہ ممتا کلکرنی فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن انڈر ورلڈ کے حوالے سے ہمیشہ سے ہی خبروں میں رہتی ہیں جب کہ گزشتہ سال مہارشٹرا پولیس نے سولہ پور کی فیکٹری سے 18.5 ٹن سے زائد 2200 کروڑ(22 ارب) مالیت کی منشیات برآمد کی تھی جس کے بعد پولیس نے اداکارہ کی تلاش شروع کردی تھی اور اب اسی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی اربوں روپے کی منشیات اسمگلنگ میں پولیس کو مطلوب

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مقامی عدالت نے ایفیڈرین کیس میں اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر بین الاقوامی اسمگلر وکی گوسوامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جس کے بعد پولیس نے دونوں کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ اسی کیس میں اداکارہ ویڈیو بیان کے ذریعے خود کو بے گناہ قرار دے چکی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:اداکارہ ممتا کلکرنی نے منشیات اسمگلنگ کے الزامات مسترد کردیئے

واضح رہے کہ 2014 میں اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر وکی گو سوامی کو کینیا کی پولیس اور امریکی انسداد منشیات ایجنسی نے حراست میں لیا تھا۔

مقبول خبریں