فرانس میں آرٹسٹ چوزے نکالنے کےلیے انڈوں پر بیٹھ گیا

انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھوں گا جب تک ان میں سے چوزے نہ نکل آئیں، فرانسیسی فنکار کا اعلان

انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھوں گا جب تک ان میں سے مرغی کے بچے نہ نکل آئیں، فرنچ آرٹسٹ۔ فوٹو : فائل

فرانس میں ایک آرٹسٹ مرغی کے انڈوں پر بیٹھ گیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھےگا جب تک ان میں سے چوزے نہ نکل آئیں۔

مرغی کا انڈوں پر بیٹھنا توعام سی بات ہے لیکن فرانس میں ایک آرٹسٹ مرغی کے انڈوں پر بیٹھ گیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھےگا جب تک ان میں سے مرغی کے بچے نہ نکل آئیں، 44 سالہ ابراہم پیرس کے میوزیم میں ایک شیشے کے چھوٹے سے کمرے میں خاص قسم کے میز پر رکھے انڈوں پر بیٹھا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : دوسروں کو ہنسانے اورکھیل میں شریک کرنے والا طوطا

ابراہم 24 گھنٹوں میں صرف آدھے گھنٹے کے لیے آرام کی غرض سے ان انڈوں سےاٹھتاہے جب کہ ابراہم کا خیال ہے کہ 3 سے 4 ہفتوں میں انڈوں سے چوزے نکل آئیں گے۔

Load Next Story