بابائے انسانیت عبدالستارایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری
سکے کے پچھلے رخ پر عہد انسانیت عبدالستار ایدھی تحریر ہے اور سامنے رخ پر ان کا سال وفات درج ہے
سکے کے پچھلے رخ پر عہد انسانیت عبدالستار ایدھی تحریر ہے اور سامنے رخ پر ان کا سال وفات درج ہے، فوٹو؛ اے پی پی
KARACHI:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کردیا ہے۔ سکے کا اجرا عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔
تانبے اور نکل سے بنے سکے کا قطر 30 ملی میٹر جبکہ اس کا وزن 13.50 گرام ہے۔ سکے پر سامنے کی جانب عبدالستار ایدھی کا سال وفات درج ہے جبکہ سکے کے عقبی رخ پر عبدالستار ایدھی کی تصویر اور عرصہ حیات بھی درج ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یادگاری سکہ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کے تمام دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹر سے جاری کیا گیا ہے اور اس یادگاری سکے کا اجرا پاكستانی قوم کی جانب سے اپنے محسن كو خراجِ تحسين پيش کرنے کی چھوٹی سی کاوش ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: گوگل کا بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی کو زبردست خراج تحسین
اس سے قبل 28 فروری کو عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ پر بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے کا سکہ جب کہ انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی جانب سے بھی بابائے انسانیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عبدالستار ایدھی کی سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری