عبدالستار ایدھی کی سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 2 مارچ 2017

 کراچی: معروف سماجی شخصیت مرحوم عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان منٹ نے بابائے انسانیت مرحوم عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر پچاس روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا، سکے میں 70 فیصد کاپر اور 30 فیصد نکل ہے اور اس کا قطر 30 ملی میٹر ہے جب کہ سکے پر عبدالستار ایدھی کی تصویر کندہ کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: گوگل کا بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی کو زبردست خراج تحسین

واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ 28 فروری کو تھی اور اس موقع پر انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی جانب سے بھی بابائے انسانیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔