سنیل گروور سے لڑائی کے بعد کپل شرما شو کی مقبولیت متاثر ہونے لگی
’دی کپل شرما شو‘ کی مقبولیت پچھلے دنوں کی منابست سے بہت تیزی سے گری ہے
لڑائی کے باعث ’کپل شرما شو‘ کو پچھلے دنوں سوشل میڈیا پرخاصا تنقید کا نشانل بنایا گیا: فوٹو: فائل
کامیڈین کپل شرما اورساتھی اداکارسنیل گروورکے درمیان تنازعے نے معروف کامیڈی شو''دی کپل شرما شو'' کو خاصا نقصان پہنچایا جس کے بعد اب شوکی مقبولیت میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔
کامیڈین کپل شرما کوشاید یہ لگتا تھا کہ وہ اکیلے ہی 'دی کپل شرما شو' کی کامیابی کے پیچھے ہیں جب کہ وہ شاید شو کی کامیابی میں دوسرے اداکاروں کوکھاتے میں نہیں لاتے تھے لیکن انہیں اب اندازہ ہوگیا ہوگا کہ شوکی کامیابی صرف ان ہی وجہ سے نہیں بلکہ شو کی ٹیم میں شامل ہرفرد کی وجہ سے تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین کپل شرما اورساتھی اداکارسنیل گروورکی لڑائی سے پہلے توشو اختتام کی طرف جارہا تھا تاہم سابق بھارتی کرکٹراورکامیڈین نوجوت سنگھ سدھو کی کوششوں کے بعد ایسا لگتا تھا کہ معاملہ رفع دفع ہوگیا ہے جب کہ شاید ایسا نہیں ہوسکا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:سنیل سے جھگڑے کے بعد کپل شرما کا شو مشکلات کا شکار
دونوں کے درمیان لڑائی کے بعد اب شوبہت متاثرہونے لگا ہے جس کے بعد ایک بارپھرشوکو ختم کرنے کی بازگشت شروع ہوگئی ہے۔ 'کپل شرما شو' کو پچھلے دنوں سوشل میڈیا پرخاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اب شوکوسوشل میڈیا سمیت ٹی وی پر بھی پرپچھلے دنوں کی مناسبت سے بہت کم دیکھا جارہا ہے جس کے باعث شوکی مقبولیت پچھلے دنوں کی منابست سے بہت تیزی گری ہے جس سے پوری ہی ٹیم پریشانی کا شکارہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا سے واپسی پردوران پروازکپل شرما نے ساتھی اداکار سنیل گروور کو جوتے سے مارا تھا اور مغلظات بکیں تھیں۔