سنیل سے جھگڑے کے بعد کپل شرما کا شو مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مارچ 2017
کپل کو شو میں مختلف شخصیات کی شرکت کے انکار پر شو کی شوٹنگ منسوخ کرنا پڑ گئی، فوٹو؛ فائل

کپل کو شو میں مختلف شخصیات کی شرکت کے انکار پر شو کی شوٹنگ منسوخ کرنا پڑ گئی، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بھارتی کامیڈین کپل شرما کی جانب سے سنیل گروور پر تشدد کرنے کے بعد ساتھی اداکاروں اور نامور شخصیات  کے بائیکاٹ کے باعث ’’دی کپل شرما شو‘‘ کی شوٹنگ پہلی بار کینسل ہوگئی۔

کپل شرما کے دوران پرواز ساتھی اداکار سنیل گروور کو جوتے سے مارنے اور مغلظات بکنے کے واقعے کے  بعد تنازعہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے جب کہ کامیاب ترین شو یک دم فلاپ ہونے کی جانب بڑھ رہا ہے اور کپل کے ناروا سلوک پر ساتھی اداکاروں نے بائیکاٹ کردیا ہے جس کے بعد اب پہلی بار شو کی شوٹنگ بھی نہ ہوسکی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کپل شرما کا سنیل گروورکو جوتے سے مارنے کا انکشاف

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’دی کپل شرما شو‘‘سنیل گروور کے تنازعے کے بعد مشکلات کا شکار ہوگیا ہے اور کپل کے ناروا سلوک پر احتجاجاً چندن پربھاکراورعلی اصغر نے شو کی شوٹنگ کا بائیکاٹ کردیا ہے جب کہ تمام تیاریوں کے باوجود شو میں کسی بھی نامور شخصیت نے شریک ہونے سے انکار کردیا جس پر پہلی بار کپل کو شو کی شوٹنگ کینسل کرنا پڑی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سنیل گروور نے ’’دی کپل شرما شو‘‘ چھوڑ دیا

دوسری جانب شو کی شوٹنگ کینسل ہونے سے کپل سمیت چینل انتظامیہ بھی پریشان ہے اور شو کے منتظمین کی جانب سے کپل پرساتھی اداکاروں سے معاملات ٹھیک کرنے کے لیے دباؤ بڑھتا جارہا ہے جب کہ شو کی تخلیقی ہدایتکارپریتی سیموئس نے بھی کپل کے رویئے پر شو چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کپل شرما شراب کے نشے میں دھت آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز ساتھی اداکاروں سے الجھ پڑے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔