- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سال طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شیر افضل پارٹی اختلافات پر پھٹ پڑے، شبلی فراز اور عمر ایوب کو لیڈر ماننے سے انکار
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
اب واٹس اپ پر غلطی سے بھیجا ہوامیسج واپس لیا جاسکے گا
واشنگٹن: کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ہم کوئی میسج متعلقہ شخص کو بھیجنے کے بجائے دوسرے کو بھیج دیتے ہیں جس کے بعد ہمیں پچھتانا پڑتا ہے لیکن اب واٹس اپ نے اپنے صارفین کی اس مشکل کو بھی حل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واٹس ایپ بہت جلد ایک نیا فیچر پیش کررہا ہے جس کے تحت بھیجا جانے والا ٹیکسٹ پانچ منٹ کے اندر اندر واپس لیا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر حال ہی میں جاری واٹس ایپ کے نئے بی ٹا ریلیز میں دیکھا جاسکتا ہے لیکن خیال ہے کہ یہ صرف اس وقت تک کارآمد ہے جب تک وصول کرنے والا آپ کا میسج نہیں پڑھتا۔
اب تک واٹس ایپ نے یہ فیچر متعارف کرانے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی معلوم ہوسکا کہ یہ کب تک منظرِ عام پر آئے گا تاہم اب جلد ہی اس کا آئی او ایس ورژن ریلیز کیے جانے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اپنے آفیشل ٹویٹ میں اتنا ضرور کہا گیا ہے کہ ’’ری ووک‘‘ فیچر جسے اب ’’ان سینڈ‘‘ آپشن کا نام دیا جارہا ہے جلد ہی دستیاب ہوگا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اسے اگلے آفیشل آئی او ایس کا حصہ بنایا جائے گا اور توقع ہے کہ اگلے ورژن میں اپنی موجودگی کے مقام اور فونٹ شارٹ کٹس بھی شامل کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ سب سے اہم ایک ’’چینج نمبر‘‘ کا آپشن ہے جس کے ذریعے صارفین اپنا نمبر تبدیل ہونے کی صورت میں اسے واٹس ایپ میں شامل کرسکیں گے۔
واٹس ایپ گزشتہ برس سے ان سینڈ فیچر آزمارہی ہے جس میں اب ایڈٹ اور ری ووک ( یعنی میسج واپس لیے جانے) کے آپشن شامل ہوں گے۔ ایڈٹ کے ذریعے آپ میسج کا ٹیکسٹ بدل سکتے ہیں جب کہ ان سینڈ یا ری ووک کے ذریعے پورا پیغام واپس لیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔