اسلام آباد سے مشکوک بھارتی شہری گرفتار

مشکوک شخص سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ بھارتی شہری نکلا، پولیس

بھارتی شہری کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ایف ایٹ کچہری کے قریب سے مشکوک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایف ایٹ کچہری کے قریب رہائش پذیر ایک شخص کو مشکوک جان کر اس سے پوچھ گچھ کی تو وہ شناختی دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مشکوک شخص کا نام شیخ نبی ہے اور اس کا تعلق بھارت سے ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں سکھ یاتری کے بھیس میں آنے والا مشکوک بھارتی شہری پکڑا گیا


پولیس نے بھارتی شہری کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 

 
Load Next Story