لاہور میں سکھ یاتری کے بھیس میں آنے والا مشکوک بھارتی شہری پکڑا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 نومبر 2016
گورمیت سنگھ پر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے : فوٹو : فائل

گورمیت سنگھ پر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے : فوٹو : فائل

لاہور: گرونانک کے جنم دن کے موقع پر واہگہ بارڈر کے راستے آنے والے سکھ یاتریوں میں شامل گورمیت سنگھ نامی شخص کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرکے بھارت واپس بھیج دیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کے قافلے میں شامل ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو پاکستان میں ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث پاکستان داخلے میں پابندی کا شکار ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایک ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

گورمیت سنگھ نامی شخص یاترا کا ویزا لے کر پاکستان داخل ہورہا تھا کہ واہگہ اسٹیشن پر دستایزات کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ سکھ یاتریوں کے لبادے میں ملبوس شخص پر پہلے سے ہی پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے اور حکومت پاکستان کی جانب سے اسے بلیک لسٹ قرار دیا جاچکا ہے۔ امیگریشن حکام نے گورمیت سنگھ  کو واہگہ اسٹیشن سے جے سی پی واہگہ بھیج دیا جہاں سے اسے پیدل ہی اس کے ملک بھارت روانہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔