(ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنیوالی، میرا ٹوئٹر پر فعال

این این آئی  جمعرات 8 جون 2017
میرا نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر سوالات کرنے کی دعوت دی۔ فوٹو : فائل

میرا نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر سوالات کرنے کی دعوت دی۔ فوٹو : فائل

 لاہور: اپنی گلابی انگریزی، بیانات اور اسکینڈلز کی وجہ سے مشہور فلم اسٹار میرا ان دنوں ٹوئٹر پر خاصی فعال ہیں۔

گزشتہ روز میرا نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دعوت دی کہ وہ ان سے سوالات کریں جن کے وہ جوابات دیں گی۔پرستاروں اور ناقدین نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور میرا سے کئی سارے سوالات کیے۔میرا جی کی جانب سے اپنے پرستاروںکو دیا جانے والا انٹرویو کافی دلچسپ رہا جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ کا رخ کرنے والی ہیں،کتب بینی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ میرا نے اپنے پرستاروں کو سحری اور افطاری کا مینیو بھی بتایا۔

میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ جھوٹ ہے میں ہرگز (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنے والی۔ حیرت انگیز طور پر خود گلابی انگریزی کا استعمال کرنے والی میرا اپنے بہت سے ٹوئٹر صارفین کو ٹرول کرتی بھی دکھائی دیں۔ تاہم اپنی عمر سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کو وہ اس انٹرویو میں بھی گول کرگئیں۔

ایک سوال ان کی اچانک بہتر ہوجانے والی انگریزی سے متعلق بھی پوچھا گیا جبکہ میرا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے الفاظ تو یہ ہیں کہ وہ خود اس اکاؤنٹ کو چلا رہی ہیں اور کسی معاون کی مدد حاصل نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔