ملک میں کہیں کہیں مطلع ابرآلود گرمی کی شدت برقرار
ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے
کراچی میں آج مطلع کبھی جزوی تو کبھی مکمل ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل
لاہور:
ملک بھرمیں گرمی کی لہربرقرار ہے جب کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ملتان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مختلف علاقوں ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ملتان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیرمیں چند مقامات پرتیزہواوٗں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 بجے تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو43، نوکنڈی 44، شہید بے نظیر آباد 43، لاڑکانہ، رحیم یار خان 42، بہاولنگر، کوٹ اڈو، بھکر، موئن جودڑو، نورپورتھل، 41، ملتان ، تربت، خان پور40، بہاولپور، چھور، حیدرآباد، جھنگ، جہلم، جوہر آباد، اوکاڑہ، ساہیوال اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع کبھی جزوی تو کبھی مکمل ابرآلود رہے گا، ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ آج رات میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں دن بھر 15 سے 25 کلو میٹر کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے اور آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 65 فیصد کے درمیان رہے گا۔