وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے
جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے حوالے سےوزیراعلی سے پو چھ گچھ کرے گی
وزیراعلی پنجاب کو جے آئی ٹی کی جانب سے سمن میں صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے فوٹو: فائل
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف آج پاناما لیکس معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے جب کہ جے آئی ٹی نے شہباز شریف سے چوہدری شوگر ملز اور حدیبیہ پیپر ملز کیسز سے متعلقہ ریکارڈ طلب کررکھا ہے۔ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے حوالے سے بھی وزیراعلی سے پو چھ گچھ کرے گی اور ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے میاں محمد شریف کے بیرون ملک کاروبار سے متعلق معلومات لئے جانے کا امکان ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما جے آئی ٹی کی وزیراعظم نوازشریف سے 3 گھنٹے پوچھ گچھ
وزیراعلی پنجاب کو جے آئی ٹی کی جانب سے سمن میں صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس، اسپشل برانچ، ایف سی اور رینجرز کے 2500 جوان سیکیورٹی پر مامور ہوں گے جب کہ کوئی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی جوڈیشل اکیڈمی میں داخل نہیں ہو سکے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شریف خاندان کا احتساب میری پیدائش سے بھی پہلے سے ہو رہا ہے، وزیراعظم
جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر کو 24جون کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے باعث پہلے پیش ہونے کیلئے جے آئی ٹی کو خط لکھا ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک کو بھی 23جون کو طلب کررکھا ہے ۔
واضح رہے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔