نوجوان کرکٹرز کے بے خوف کھیل نے مکی آرتھر کا دل جیت لیا
بھارت کے خلاف میچ کی تیاری مکمل ہےاور نئے عزم کیساتھ میدان میں اتریں گے،ہیڈ کوچ
بھارت کے خلاف میچ کی تیاری مکمل ہےاور نئے عزم کیساتھ میدان میں اتریں گے،ہیڈ کوچ ۔ فوٹو : اے ایف پی
لاہور:
لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچزمیں کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔
بھارت کیخلاف فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ روایتی حریف نے پہلے میچ میں مات دی تو کھلاڑی اور منیجمنٹ مل کر بیٹھے اور شکست کی وجوہات کا بغور جائزہ لیا، جس کے بعد نوجوان کرکٹرزنے بے خوف کرکٹ کھیلی اور کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا، پی ایس ایل سے سامنے آنے والا ٹیلنٹ اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے لگا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان کی حیران کن کارکردگی نے ویرات کوہلی کوپریشان کردیا
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ناکامی کے بعد کم بیک کرنے والی ٹیم کے عزم اور دلیری سے بڑا متاثر ہوا ہوں، گرین شرٹس اب بہت پراعتماد اور پرجوش ہیں، بھارت کے خلاف میچ کی تیاری مکمل ہے، نئے عزم کیساتھ میدان میں اتریں گے، کھلاڑی گیم پلان کے مطابق کرکٹ کھیل کر پرفارمنس میں بہتری لائے ہیں، فائنل میں بھی یہی کوشش ہوگی جب کہ محمد عامر فٹ اور سلیکشن کیلیے دستیاب ہیں۔