افغان اہلکار کی فائرنگ سے 4 امریکی فوجی ہلاک

امریکی حکام نے فوجیوں کی ہلاکت کی تردید کردی


ویب ڈیسک June 17, 2017
افغان اہلکار کی فائرنگ سے 4 امریکی فوجی زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور مارا گیا، امریکی حکام۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: افغانستان کے صوبے بلخ میں افغان اہلکار نے فائرنگ کر کے 4 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں واقع فوجی کیمپ شاہین میں افغان سپاہی نے فائرنگ کر کے 4 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تاہم امریکی حکام نے فوجیوں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان اہلکار کی فائرنگ سے 4 فوجی زخمی ہوئے جنہیں امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جوابی کارروائی میں افغان اہلکار مارا گیا۔

https://twitter.com/ResoluteSupport/status/876098920304214016

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغان کمانڈو نے فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ایک افغان کمانڈو نے فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

مقبول خبریں