پاکستان کی حیران کن کارکردگی نے ویرات کوہلی کوپریشان کردیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 17 جون 2017
پاکستان کے پاس میچ کا پانسہ پلٹ دینے والے کئی کھلاڑی موجود ہیں،ویرات کوہلی . فوٹو : اے ایف پی

پاکستان کے پاس میچ کا پانسہ پلٹ دینے والے کئی کھلاڑی موجود ہیں،ویرات کوہلی . فوٹو : اے ایف پی

لندن:  بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کےخلاف پہلا میچ ماضی ہوگیا، فائنل میں جو بھی ٹیم اچھا کھیلے گی وہی کامیاب ہوگی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اعدادوشماریا جو کچھ پہلے ہوااس پریقین نہیں رکھتے، فائنل میں جو بھی ٹیم اچھا کھیلی وہی کامیاب ہوگی۔ بحیثیت ٹیم ہمارا مقصد یہی ہوتا ہے کہ فتح کیلیے کھیلیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چند ٹیمیں اچھا آغاز کرتی ہیں لیکن بعد میں بہتر نہیں کھیل پاتیں جب کہ چند خراب کارکردگی کے بعد کم بیک کرتی ہیں، پاکستان نے ایسا ہی کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان نے فائنل میں بھارت کے خلاف جارحانہ کرکٹ پلان بنالیا

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں کئی ایسے باصلاحیت کھلاڑی ہیں کہ ان کا دن اچھا ہوتو دنیا کی کسی بھی ٹیم کوہراسکتے ہیں۔ کوہلی نے فائنل میچ کیلیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہردیک پانڈیا بہترین بولر، جارح مزاج بیٹسمین اور عمدہ فیلڈر ہیں، ان کی وجہ سے ٹیم متوازن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔