کوئٹہ:
فتنۃ الہندوستان کو چھوڑنے والی پنجگور کی کم عمر بلوچ خاتون کے دہشتگرد تنظیم سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جبکہ ریاست سے وفاداری کا عہد بھی کر لیا۔
پنجگور کی کم عمر بلوچ خاتون نے اپنے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چچا کے قتل کے بعد فتنۃ الہندوستان نے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کرکے بدلہ لینے پر اکسایا جبکہ مجھے تنظیم کے لیے لڑکیاں بھرتی کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔
خاتون نے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے فدائی بننے کی پیشکش کی گئی، تاہم میں نے فتح اسکواڈ میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ فتنۃ الہندوستان بلوچ خواتین اور نوجوانوں کو گمراہ کن بیانیہ کے ذریعے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔
کم عمر بلوچ خاتون نے اپنی غلطی پر شدید شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ آئندہ ہمیشہ ریاست کی وفادار رہے گی۔