بھارت نے251 سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
سکھ وفد کا کوئی رکن پاکستان گیا تو اپنی ذمے داری پر جائے گا، بھارتی حکام
سکھ یاتری مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی کے لئے پاکستان آنا چاہتے تھے۔ فوٹو: فائل
بھارت نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر پاکستان آنے والے 251 سکھ یاتریوں کو روک لیا۔
بھارت نے مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والے 251 سکھ یاتریوں کو روک لیا ہے۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کولاہور میں ہونی ہے اور 251 سکھ یاتریوں کو برسی میں شرکت کیلئے پاکستان آنا تھا جس کے لئے پاکستانی ہائی کمیشن نے یاتریوں کو ویزے بھی جاری کر دیئے ہیں لیکن بھارتی حکام نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھ وفد کو پاکستان آنے سے روک لیا، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سکھ وفد کا کوئی رکن پاکستان گیا تو وہ اپنی ذمہ داری پر جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت نے جوڑ میلے کیلیے آنے والے سکھ یاتریوں کو روک لیا، پاکستان
واضح رہے بھارتی حکام نے گروار جن داس کی برسی پر بھی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک لیا تھا۔