بھارت نے جوڑ میلے کیلیے آنے والے سکھ یاتریوں کو روک لیا، پاکستان

آئی این پی  منگل 13 جون 2017
پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس اٹاری بھیجی بھارت نے خالی واپس بھیج دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس اٹاری بھیجی بھارت نے خالی واپس بھیج دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکام نے جوڑ میلے میں آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹارنی بارڈر پر روک دیا۔

پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس اٹاری بھیجی بھارت نے خالی واپس بھیج دیا، گزشتہ روز بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکے جانے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی حکام نے جوڑ میلے میں آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹارنی بارڈر پرروک دیا۔

واضح رہے کہ سکھ یاتریوں نے گروار جن داس کی برسی میں شرکت  کیلیے پاکستان آنا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔