سانحہ احمد پورشرقیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 176 ہوگئی ایک اورکمیٹی قائم
کمیٹی ہنگامی حالات میں سول اور فوجی انتظامیہ میں رابطے کے نظام کا جائزہ لے گی
کمیٹی کو آئل ٹینکرحادثے کی وجوہات تلاش کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے: فوٹو: فائل
سانحہ احمد پورشرقیہ میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 176 تک پہنچ گئی ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے پر مزید ایک اور انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
سانحہ احمد پورشرقیہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 176 ہوگئی ہے۔ لاہور اور ملتان کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سانحہ احمد پورشرقیہ کی ذمہ دار موٹروے پولیس قرار
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے آئل ٹینکرحادثے پرمزید ایک اورچاررکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے چیئرمین کریں گے، سربراہی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے چیئرمین کریں گے جب کہ کمیٹی کو فوری کام شروع کرکے 5 دن میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو دینے کی ہدایات کی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سانحہ بہاولپور 70 سالہ کرپشن کا نتیجہ
کمیٹی کو آئل ٹینکر حادثے کی وجوہات کے تعین کی ذمہ داری سونپی گئی ہےجو حادثے کا شکار آئل ٹینکر کی مکینیکل حالت اور ڈرائیور کی اہلیت کا تعین بھی کرے گی، کمیٹی مقامی انتظامیہ، مقامی پولیس اور موٹروے پولیس کے کردار سمیت ایسے خطرناک سامان کی منتقلی کیلئے مروجہ قواعد و ضوابط کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی سانحہ کے بعد محکمہ صحت سمیت مختلف اداروں کی کارکردگی کا جائزہ سمیت ہنگامی حالات میں سول اور فوجی انتظامیہ میں رابطے کے نظام کا جائزہ لے گی۔