گومل زام بجلی گھر 17.4 میگاواٹ پیداوار کیلیے آلات نصب

ثناء نیوز  منگل 5 فروری 2013
11 لاکھ 40 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش، بنجر اراضی کو پانی مل سکے گا۔  فوٹو: فائل

11 لاکھ 40 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش، بنجر اراضی کو پانی مل سکے گا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد:  گومل زام بجلی گھرمیں 17.4میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے لیے الیکٹرومکینیکل آلات نصب کرنیکا کام مکمل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیم میں 11 لاکھ 40 ہزار ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی، جس میں بنجر اراضی کی آبپاشی اور17.4میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

گومل زام بجلی گھر میں 17.4 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلیے الیکٹرومکینیکل آلات نصب کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور بجلی کی پیداوار کے یونٹ جلد کام شروع کر دیں گے۔ واپڈا نے واران نہری نظام کی تعمیر بھی شروع کر دی ہے جو گومل زام ڈیم منصوبے کا ایک لازمی حصہ ہے جس سے علاقے میں فصلوں کی کاشت 26 فیصد سے بڑھ کر 87 فیصد کرنے میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔