پی ایس 114میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی توگھرگھرمنشیات فروشی عام ہوجائے گی فاروق ستار
پیپلزپارٹی نے چنیسر گوٹھ کے نوجوانوں کو منشیات کے نشے کا عادی بنا رکھا ہے، فاروق ستار
پیپلزپارٹی نے چنیسر گوٹھ کے نوجوانوں کو منشیات کے نشے کا عادی بنا رکھا ہے، فاروق ستار : فوٹو : فائل
KARACHI:
ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کا کہناہے کہ منشیات فروشی ابھی تک پی ایس 114 کے علاقے چنیسر گوٹھ تک محدود ہے لیکن اگر پیپلزپارٹی کو اس حلقے میں کامیاب قرار دے دیا گیا تو پورے حلقے میں منشیات گھر گھر عام ہوجائے گی۔
الیکشن کمیشن کے پی ایس 114 میں دوبارہ گنتی کا کیس الیکشن ٹربیونل کو بھیجنے کے فیصلے کے بعد ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے جس پر دلی دکھ ہوا اس فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے الیکشن کمیشن چاہتا تو صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کی ذمہ داری پوری کرتا لیکن موقع ہاتھ سے گنوا دیا گیا۔
فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے بجائے ووٹوں کا نادرا سے آڈٹ کرالیتا لیکن ادارے نے پی ایس 114 کے انتخابات کو تنازع قرار دیتے ہوئے متاثرہ فریق کو الیکشن ٹربیونل میں جانے کا کہا ہے، ہم اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں اور الیکشن ٹربیونل سے بھی رجوع کیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ایس 114 کا معاملہ ٹربیونل کو بھجوادیا
سربراہ ایم کیوایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پی ایس 114 میں منشیات فروشی اس وقت صرف ایک یوسی چنیسر گوٹھ تک محدود ہے، لیکن اگر پیپلز پارٹی کو الیکشن کا فاتح قرار دے دیا گیا تو پورے 114 میں منشیات فروشی گھر گھر عام ہوجائے گی۔ پیپلز پارٹی نے چنیسر گوٹھ کے معصوم نوجوانوں کو منشیات کی لعنت میں مبتلا کیا ہوا ہے لیکن بعد میں پورے حلقے کے نوجوان نشے کے عادی ہوجائیں گے۔