پی ایس 114 میں مبینہ دھاندلی ؛ الیکشن کمیشن نے معاملہ ٹربیونل کو بھجوادیا

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جولائی 2017

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس الیکشن ٹربیونل کو بھجوادیا۔ 

الیکشن کمیشن نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس الیکشن ٹربیونل کو بھجوا دیا ہے جس کے بعد حلقے سے سعید غنی کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کے لیے جاری حکم امتناع بھی ختم ہوگیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم

گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پی ایس 114 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیوایم پاکستان نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات کوچیلنج کردیا

واضح رہے کہ 9 جولائی کو کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی انتخاب ہوا تھا جس میں پیپلز پارٹی کے سعید غنی کامیاب قرار پائے تھے تاہم ایم کیوایم پاکستان نے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔