- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
مخصوص سازشی لابی سینئر فنکاروں کو فلموں سے دور رکھنے کیلیے کوشاں ہے، میرا
لاہور: فلم اسٹار میرا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں آج بھی بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں، لیکن ایک خاص لابی سینئرفنکاروں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت فلموں سے دور رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔
’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے بتایا کہ کچھ لوگ اپنی بنائی ہوئی اس سازش میں کسی حد تک کامیاب بھی ہیں مگرانھیں اس بات کا احساس بہت جلد ہوجائے گا کہ عوام کے دلوں پرراج لابی سسٹم اورگروپ بندی سے نہیں بلکہ ٹیلنٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں فلمیں توبن رہی ہیں لیکن ابھی تک کوئی سپراسٹارنہیں بن سکا۔
میرا نے بتایا کہ جب میرا فنی سفرشروع ہوا توکسی کوبھی یہ اندازہ نہ تھا کہ آنے والے سالوں میں، میں ایک عام لڑکی سے اس قدر خاص بن جاؤں گی کہ لوگ میرے ساتھ نام جوڑ کر’’شہرت ‘‘ حاصل کرنے کوترجیح دینگے۔ یہ بھی ایک طرح کی میرے رب کی خاص کرم نوازی ہی ہے ، لیکن میرا ایسے لوگوں کوایک ہمدردانہ مشورہ ہے کہ وہ میرے ساتھ اپنا نام ضرور جوڑیں ، مگراس کے ساتھ ساتھ کچھ کام بھی کریں۔ کیونکہ میرے پاس آج جونام اورمقام ہے، وہ صرف اورصرف دن رات محنت سے کام کرنے کی بدولت ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں بہت سے یادگار کردار نبھائے، جس کی بدولت انہیں بالی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ یہاں سب کوپتہ ہے کہ خود سے سرمایہ کاری کرکے بہت سی اداکاراؤں نے بالی وڈ میں کام حاصل کیا مگرسفارش اورٹیلنٹ کا فرق ان کے کام کو دیکھ کرسب کے سامن آگیا۔
فلم اسٹار نے کہا ہے کہ بہت سے فنکار اور میزبان اپنے پروگراموں کو مقبول بنانے اورعوامی سطح پرکامیابی حاصل کرنے کے لیے میرا نام استعمال کرتے ہیں، لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کوئی پروگرام میں میری پیروڈی کرتا ہے توکوئی من گھڑت افواہیں پھیلاتا ہے، کوئی مجھ سے شادی کے دعوے کرتا ہے توکوئی منگنی کے۔ لیکن میں عرصہ دراز سے بننے والے اسکینڈلز اورجھوٹی افواہوں سے تنگ آنے کے بجائے اب ہنستی ہوں۔
میرا نے کہا کہ میں اللہ کا شکر اداکرتی ہوں کہ اس نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں جہاں بھی جائوں، توجہ کا مرکز بن جاتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ ساتھی اداکارائیں مجھ سے جیلس رہتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔