نئے ٹورآپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے پر وزارت مذہبی امور سے جواب طلب

وزارت مذہبی امور نے 10 فیصد کوٹہ نہ دے کر حج پالیسی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی، ٹور آپریٹرز

نئے آپریٹرز کو مساوی بنیادوں پر حج کوٹہ دیا جائے، درخواست گزار فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے نئے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے پر وزارت مذہبی امور سے کل تک جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حج کوٹہ سے محروم نئے ٹور آپریٹرز کی حکم امتناع کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ عدالت حج پالیسی کے مطابق نئے آپریٹرز کو مساوی بنیادوں پر حج کوٹہ دینے کے احکامات جاری کرے، سپریم کورٹ نے بھی نئے ٹورآپریٹرز کو 10 فیصد کوٹہ دینے کا حکم دیا تھا لیکن وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی اور سپریم کورٹ کے فیصلے دونوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ نہیں دیا۔عدالت نے وزارت مذہبی امور کو کل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا آپریشن شروع کردیا ہے۔

 
Load Next Story