- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
آرتھرچیمپئنزٹرافی کی رپورٹ کل جمع کرائیں گے
لاہور: ہیڈ کوچ مکی آرتھر چیمپئنز ٹرافی کی رپورٹ ممکنہ طور پر جمعرات کو جمع کرائیں گے۔
مکی آرتھر کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے رپورٹ جمعرات کو جمع کرائے جانے کا امکان ہے، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی انگلینڈ سے وطن واپسی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شیڈول تھی، کوچ ان سے ملاقات بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ نے سینئر بولرز کی کارکردگی میں عدم تسلسل کی نشاندہی کردی ہے، انھوں نے حسن علی کو دوسروں کیلیے ایک مثال قرار دیا،احمد شہزاد کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اظہر علی کی پرفارمنس کو سراہا۔
کوچ نے فٹنس مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ عمراکمل جیسی مثالیں جونیئرز کے سامنے نہیں آنا چاہئیں۔ قومی ٹیم کی فوری طور پر کوئی مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے رخصت کے بعد پاکستان آنے والے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور معاون اسٹاف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہائی پرفارمنس میں شریک کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کا مشن شروع کردیا۔
گزشتہ روز جم ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے جسمانی استعداد بنانے کیلیے میدان میں ڈرلز کا سلسلہ جاری رکھا، فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مشورے دیے، شام کو کھیل میں مہارت بہتر بنانے کیلیے کام کیا گیا، این سی اے کوچز کے ساتھ گرانٹ فلاور نے سلمان بٹ، عثمان صلاح الدین، محمد حسن اور بلال آصف کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بہتری لانے کے مشورے دیے،بلاول بھٹی، فہیم اشرف اور محمد عرفان جونیئر کی بولنگ کا بھی بغور جائزہ لیا گیا،ہیڈ کوچ پلیئرز کی نیٹ میں کارکردگی دیکھتے ہوئے اچھے اسٹروکس اور گیندوں کو سراہتے نظر آئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔