پاناما کیس کےفیصلے پر شوبز ستاروں کا ردعمل

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017
سپریم کورٹ نے  نواز شریف کو کرپشن کرنے اور پوری قوم سے جھوٹ بولنے پر نااہل قرار دے دیا ؛حمزہ علی عباسی؛فوٹوفائل

سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کرپشن کرنے اور پوری قوم سے جھوٹ بولنے پر نااہل قرار دے دیا ؛حمزہ علی عباسی؛فوٹوفائل

پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے تاریخی فیصلے میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ پاناما کا بخار سیاسی رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ پاکستانی شوبز کے نامور اداکاروں پر بھی چڑھا ہوا ہے.

پاناما کیس کے حوالے سے پاکستانی شوبز کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا اورلکھا کہ سپریم کورٹ نے  نواز شریف کو کرپشن کرنے اور پوری قوم سے جھوٹ بولنے پر نااہل قرار دے دیا، بے شک اللہ حق ہے۔

حمزہ نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’نوازشریف کےجانے کے بعد زرداری کی باری‘‘ ہے۔

نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا’’انصاف مبارک پاکستان‘‘۔

معروف ٹی وی آرٹسٹ اور گلوکار علی گل پیر نے ٹویٹ کی ہے کرپشن ثابت ہوگئی خدا حافظ سابق وزیر اعظم۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ارمینا خان نے پہلے تو حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا واقعی نواز شریف جارہےہیں؟بعد ازاں انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’یہ پاکستانی قوم کیلئے تاریخی لمحہ ہے،نواز شریف جارہے ہیں، اب آپ کسے منتخب کریں گے؟

سابق ماڈل اور فیشن کوریو گرافر فریحہ الطاف نے ٹویٹ کی بالآخر احتساب ہوگیا، کیا کوئی زرداری کے پیچھے بھی جائے گا؟

معروف پاپ گلوکار بلال خان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا یہ پاکستان کے مستقبل کیلئے بہت اچھا دن ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔