پاناما فیصلے سے شرمندگی نہیں بلکہ میرا سر فخر سے بلند ہے نواز شریف

مجھے جس وجہ سے نا اہل کیا گیا وہ وجہ کسی کو سمجھ ہی نہیں آ رہی، نواز شریف

مجھے جس وجہ سے نا اہل کیا گیا وہ وجہ کسی کو سمجھ نہیں آرہی، نواز شریف . فوٹو؛ فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہوئی بلکہ میرا سر فخر سے بلند ہے کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔


سابق وزیراعظم نوازشریف اہلخانہ کے ہمراہ مری میں اپنی رہائشگاہ کی جانب رواں دواں تھے کہ باڑیاں بازار میں کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا، کارکنوں کی زبردست نعرے بازی سے نواز شریف بھی گاڑی سے باہرنکل آئے اور ہاتھ ہلا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

چھانگلہ گلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا اور مجھے کرپشن کی وجہ سے نا اہل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میری نااہلی کی وجہ کسی کو بھی سمجھ نہیں آ رہی جب کہ مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے اور میرا سر فخر سے بلند ہے۔
Load Next Story