- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
بھارتی ٹرین میں مسافروں کو چھپکلی بریانی کے بعد ’’کیڑا پکوڑا‘‘ پیش
نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ ہفتے ٹرین میں مسافر کی بریانی سے چھپکلی نکل آئی تھی اور اب ایک مسافر کو ’’کیڑا پکوڑا‘‘ پیش کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارتی وزارت ریلوے حرکت میں آئی تھی اور کھانے کا معیار بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کی تھی تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس میں سفر کرنے والے محمد آزاد علی نے شکایت کی کہ انہوں نے ٹرین کی کینٹین سے پکوڑے منگوائے تھے تاہم پکوڑے کے اندر سے ایک بڑا کیڑا برآمد ہوا جسے دیکھ کر ان کی حالت غیر ہو گئی کیوں کہ وہ کچھ پکوڑے اپنے 4 سالہ بیٹے کو کھلا چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بیف پر پابندی لیکن چھپکلی بریانی دستیاب
مسافر نے اس بات کی شکایت کینٹین کے منیجر سے کی جس نے ان سے معذرت کی تاہم ان کے ساتھ موجود ایک مسافر نے ٹوئیٹر پر یہ واقعہ وزارت ریلوے کو بتا دیا جس کے بعد وزیر نے متعلقہ حکام کو واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔ اس کے بعد ہر اسٹیشن پر ریلوے کے بعض اہلکار آتے رہے اور محمد علی سے تفصیلات پوچھتے رہے۔ ٹرین جب لکھنو پہنچی تو ایک ڈاکٹر بھی آیا جس نے بچے کا طبی معائنہ کیا۔ محمد علی کا کہنا ہے کہ پکوڑے سے کیڑا نکلنے کے بعد ڈبے میں موجود کسی بھی مسافر نے ٹرین کا کھانا نہیں کھایا۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھارت کے آڈیٹر جنرل نے پارلیمنٹ کو یہ رپورٹ دی تھی کہ بھارت کی ٹرینوں میں مسافروں کو فراہم کیا جانے والا کھانا انتہائی مضر ہوتا ہے۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اے کے متل بھی حال ہی میں اپنے بیان میں یہ کہہ چکے ہیں کہ مسافر اپنے گھر سے کھانا لائیں کیوں کہ معیار میں اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔