ملتان میں نشے میں دھت اداکارہ کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

تیز رفتاری کے باعث گاڑی بےقابوہوگئی اور40 سالہ شخص سے ٹکراگئی

پولیس نے اداکارہ کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے؛فوٹوفائل

WASHINGTON:
ملتان کی معروف اسٹیج اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے اداکارہ کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی معروف اسٹیج اداکارہ ایمان شاہ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہی تھی کہ گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ شخص ہلاک ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور اداکارہ کو گرفتار کرلیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: افتخار ٹھاکر کی گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان زخمی

پولیس انسپیکٹر شاہ رکن عالم کا کہنا ہے کہ اداکارہ نشے میں تھی اور نہایت تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی، نشے میں ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہوگئی اور 40 سالہ شخص سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جنہیں قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load Next Story