افتخار ٹھاکر کی گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان زخمی، مزاحیہ اداکار کا مرہم پٹی کروانے سے بھی انکار

ویب ڈیسک  پير 24 فروری 2014
افتخار ٹھاکر زخمیوں کی مرہم پٹی کروانے کے بجائے دونوں نوجوان کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے وہاں سے چلتے بنے۔   فوٹو؛فائل

افتخار ٹھاکر زخمیوں کی مرہم پٹی کروانے کے بجائے دونوں نوجوان کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے وہاں سے چلتے بنے۔ فوٹو؛فائل

لاہور: مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب معروف مزاحیہ اداکارہ افتخار ٹھاکر کی کار کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر اپنی کار میں جارہے تھے کہ مسلم ٹاؤن مارکیٹ موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جب کہ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل کو بھی شدید نقصان پہنچا اور اگلا ویل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

واقعہ کے بعد افتخار ٹھاکر موٹر سائیکل سواروں کی مرہم پٹی کروانے کے بجائے دونوں نوجوانوں کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے انہیں زخمی حالت میں ہی چھوڑ کر چلے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔